@zia.ulhaqq7: 30 جولائی یومِ شہداء باجوڑ 💔 شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان نے سانحۂ 30 جولائی کی ایک دل دہلا دینے والی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا اس دن ہم جب ہسپتال پہنچے تو ایک شخص نے میرے کان میں کہا کہ آپ کے دوست آپ کے بھائی سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید صاحب بھی اس سانحے میں شہید ہو گئے ہیں 💔🥲 یہ خبر سن کر دل بیٹھ سا گیا جب ہم ڈی ایم ایس آفس پہنچے تو وہاں مولانا عبدالرشید صاحب کے بڑے صاحبزادے رشید احمد موجود تھے انہوں نے سر میرے کندھے پر رکھ دیا تھا اور رو رہے تھے۔ ہم انہیں تسلی دے رہے تھے جبکہ میرے ذہن میں یہی خیال تھا کہ شاید مولانا عبدالرشید صاحب بھی شہداء میں شامل ہو چکے ہیں جب سید اخونزادہ چٹان یہ واقعہ بیان کر رہے تھے تو سٹیج پر بیٹھے مولانا عبدالرشید صاحب خود بھی آبدیدہ ہو گئے یہ منظر اتنا رقت انگیز تھا کہ کنونشن میں موجود ہر آنکھ اشک بار ہو گئی 🥲💔🥲