@imran_6635: شانگلہ سوگ میں ڈوب گیا...! 🖤 بلوچستان کے علاقے سورینج (اسپین کاریز) میں کوئلے کی کان کے اندر گیس بھر جانے اور بعد ازاں ہونے والے ہولناک دھماکوں نے درجنوں گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس المناک سانحے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے متعدد محنت کشوں سمیت 32 سے زائد مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ وہ مزدور تھے جو اپنے خاندانوں کے بہتر مستقبل، اپنے بچوں کی خوشیوں اور اپنے گھروں کے چولہے جلانے کی خاطر روزیِ حلال کمانے نکلے تھے، مگر قسمت انہیں ہمیشہ کے لیے اپنے پیاروں سے جدا کر گئی۔ ان کی اچانک جدائی نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے شانگلہ کو غم، دکھ اور سوگ کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا ہیں کہ وہ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے، اور غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل اور یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔#coalminer