کیسی ہو؟
ٹھیک!
خوش ہو؟
ہمم!
پریشان ہو؟
نہیں بالکل بھی نہیں!
چپ رہتی ہو.
ہاں اب بولنے کا دل نہیں کرتا.
کیوں؟
تھک گئی ہوں!
کیوں تھک گئی ہو؟
معلوم نہیں!
ابھی تو آگے بہت کچھ دیکھنا ہے
ہمت نہیں رہی!
پھر بھی جانا تو پڑے گا!
ہمم!
بیمار رہتی ہو
نہیں بس یوں ہی!
اچھا اب تو ضد بھی نہیں کرتی.
دل نہیں کرتا.
کیوں؟
معلوم نہیں!
کچھ ہوا ہے؟
نہیں.
تو پھر بدل کیوں گئی ہو؟
نہیں بس بڑی ہو گئی ہوں.
کتنی بڑی؟
معلوم نہیں!
دل زندہ ہے؟
شاید.
کچھ کہنا چاہتی ہو؟
نہیں.
کچھ بھی نہیں؟
نہیں!
2026-07-31 16:43:55
0
To see more videos from user @khamoshmuhabbat000, please go to the Tikwm
homepage.