@dillsee007: میں صِرف انتظار کی عادت بن گیا، اور تُو کِسی اور کی تقدیر۔ میں تیری دُعا کرتا رہا سجدوں میں، اور تُو کِسی اور کی صُبح بن گئ کاش رب نے مُجھے چاہنے سے پہلے بتا دیا ہوتا کہ تُو میرا نصیب نہیں۔ میں اپنی آنکھوں کو اتنا گہرا نہ کرتا، اپنے دِل کو تیرا گھر نہ بناتا تیری طلب میرے حصّے میں تھی... پانے کا حق کِسی اور کے نام لِکھ دیا گیا۔ میں تیرے خواب دیکھتا رہا، اور تُو کِسی اور کی حقیقت بن گئ یہ درد ہی تو محبت ہے... جو مِلے نہیں، پِھر بھی رُوح میں بس جائے