@khurshidalamkhan61: پاکستان تحریکِ انصاف ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل خورشید عالم کی مشاورت سے تحصیل پشتخراہ میں تنظیم سازی کا عمل مزید مضبوط بنیادوں پر جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تحصیل صدر ملک نسیم خان اور تحصیل سیکرٹری جنرل شاہد الرحمٰن نے ویلج کونسل سنگو کی تنظیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس موقع پر ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل خورشید عالم ،ایم این اے شاندانہ گلزار خان،تحصیل صدر ملک نسیم خان اور جی ایس شاہد نے نومنتخب تنظیمی عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی ٹیم پارٹی کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے، کارکنوں کو منظم کرنے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائے گی۔ مبارک ہو ویلج کونسل سنگو اللہ تعالیٰ تمام عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں دیانت، اخلاص اور کامیابی کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ #khurshidalamkhan #releaseimrankhan #pti #khurshidalam #PTI