@zaheer_725: دنیا کے پیمانے بڑے عجیب ہیں؛ یہاں اکثر انسان کی پہچان اس کے بینک بیلنس، جاہ و حشم، عارضی عہدوں اور دنیاوی نمود و نمائش سے کی جاتی ہے۔ جس کے گرد انسانوں کا ہجوم ہو، جو ٹی وی کی سکرینز اور اخبارات کی سرخیوں میں رہتا ہے، اسے زمین کا "مشہور" ترین شخص سمجھ لیا جاتا ہے۔ لیکن اکثر و بیشتر، زمین کی یہ مصنوعی چمک دمک اور شور شرابا اس حقیقت سے بالکل خالی ہوتا ہے جو کائنات کے خالق کے نزدیک اصل وقعت رکھتی ہے۔ #fyp #quotes #zaheer_725