@mustaqeem.shah.bacha: ہمالیہ گروپ آف سکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیرِ انتظام اور منیجنگ ڈائریکٹر و اونر سکندر حیات خان کی نگرانی میں جاری پانچ روزہ سالانہ مقابلۂ تقریر کے چوتھے روز بھی طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ آج کے مقابلوں میں ضلع صوابی کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے 31 طلبہ و طالبات نے اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مقررین نے مختلف موضوعات پر مؤثر انداز میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے حاضرین اور ججز سے داد وصول کی۔ اس پانچ روزہ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں فنِ خطابت، خوداعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں، مؤثر اظہارِ خیال اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دینا ہے، جبکہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت اس پروگرام کی کامیابی کا مظہر ہے۔ مزید معلومات اور داخلوں کے لیے رابطہ کریں: 📞 03459502935 📞 03359501666 📞 03459075166