@amanparast774: انسان کی خواہشوں کا کوئی کنارا نہیں... جب پاؤں میں جوتے نہ ہوں تو شکایت ہوتی ہے، اور جب الماری جوتوں سے بھر جائے تو پسند کا ایک جوڑا نہیں ملتا۔ جب چھت نہ ہو تو بارش سے گلہ ہوتا ہے، اور جب محل مل جائے تو اس کی دیواروں میں سکون نہیں ملتا۔ جب جیب خالی ہو تو رزق کی فکر ہوتی ہے، اور جب جیب بھر جائے تو برکت کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ انسان کی مشکل یہ نہیں کہ اس کے پاس کم ہے، بلکہ یہ ہے کہ اسے جو ملا ہے، اس پر شکر کم ہے۔ یاد رکھو... شکایتیں حالات سے نہیں، ناشکری سے جنم لیتی ہیں؛ اور سکون حالات بدلنے سے نہیں، دل میں شکر اترنے سے آتا ہے۔ #CapCut #fy #viral #foryou #tiktok