@user682219079: جمرود 5 اگست کو پشاور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جمرود سپورٹس کمپلیکس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی بازار زخہ خیل کے کارکنوں نے صدر موسم گل آفریدی کی زیرِ نگرانی بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں 5 اگست کے جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور کارکنوں نے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر جلسے میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت، بہتر انتظامات اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ موسم گل آفریدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بازار زخہ خیل کے کارکن 5 اگست کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے اور جلسے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہو۔