@ccdofficial13: لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کمانڈر 12 کور، کوئٹہ یومِ شہادت: 1 اگست 2022 مقام: بلوچستان (ہیلی کاپٹر حادثہ) لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید پاکستان کے ان عظیم اور بہادر سپوتوں میں سے تھے جنہوں نے مادرِ وطن کی خدمت اور حفاظت کو اپنی زندگی کا محور بنایا۔ آپ ایک باوقار اور نڈر سپاہی تھے جنہوں نے قیادت، عاجزی اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مشن کے دوران آپ نے جامِ شہادت نوش کیا اور ان شہداء کی صف میں شامل ہو گئے جن کے نام ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم شہید کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان عظیم سپوتوں کو سلام جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ #pakistanzindabad🇵🇰 #pakarmyzindabad