@sheikhabdullahsalafi85: جامعہ ابی بکر صدیق، دیر کالونی رنگ روڈ، پشاور میں اھل حدیث اور منکرین حدیث کے درمیان منعقد ہونے والے مناظرے کے بعد، متعدد علماء کرام، شیوخ الحدیث اور مختلف دینی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شیخ عبد اللہ سلفی صاحب کو فون کالز، پیغامات، ویڈیوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے فتح مبین مبارکباد پیش کی۔ شیخ عبد اللہ سلفی صاحب نے اپنے جمعہ کے خطبے میں ان تمام علماء کرام اور دینی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مناظرے کے بعد حسنِ ظن کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بالخصوص مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، جن میں حنفی، دیوبندی، اشاعتی، جماعتِ اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، بریلوی علماء کرام شامل تھے، کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں، خیرخواہی اور حوصلہ افزائی قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ علمی اختلافات کے باوجود باہمی احترام، اخوت اور علمی مکالمہ برقرار رہنا چاہیے، اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے تمام اہلِ علم کو خیرخواہی اور حسنِ اخلاق کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے