@broken_rahe: کچھ سبق کتابوں سے نہیں، حالات سے ملتے ہیں۔ کچھ جواب استاد نہیں، وقت دیتا ہے۔ جب انسان زندگی کے ہر رنگ، ہر دھوکے، ہر جدائی اور ہر آزمائش سے گزر جاتا ہے تو پھر وہ دوسروں کی نصیحتوں کا محتاج نہیں رہتا۔ اس کے اپنے تجربات ہی اس کی سب سے بڑی طاقت بن جاتے ہیں۔ ہر زخم نے کچھ سکھایا، ہر ناکامی نے مضبوط بنایا، اور ہر مشکل نے حقیقت دکھائی۔ آج اگر کوئی مشورہ دینے آئے تو شاید اسے الفاظ نہیں بلکہ تجربوں کی پوری کتاب پڑھنی پڑے، کیونکہ زندگی کا اصل علم صرف وہی جانتا ہے جس نے اسے جیا ہو۔ #WolfStyle #Attitude #LifeQuotes #UrduQuotes