@tribute_quddusqambrani: عبدالقدوس عرف سکندر بلوچ لبریشن آرمی کے ان جانباز اور بہادر سرمچاروں میں شمار ہوتے تھے جو دشمن کے کیمپوں کے اندر گھس کر اسے تباہ کرنے کی فوجی تربیت اور صلاحیت رکھتے تھے، اور خضدار کے ایک اہم تزویراتی علاقے پر کنٹرول کے دوران دوبدو لڑائی میں شہادت حاصل کی۔ انہوں نے گزشتہ سال 15 اگست کو اپنی تعلیمی ہنر و صلاحیت کو بلوچ لبریشن آرمی کے پلیٹ فارم پر بروئے کار لانے کا قومی اور شعوری فیصلہ کرتے ہوئے بی ایل اے کی صفوں میں شمولیت اختیار کی اور ناگاہو کے محاذ پر منتقل ہو گئے۔ ان کا یہ فیصلہ حقیقی علمی اور زمینی حقائق کے اس ادراک کا نتیجہ تھا کہ وطن کی غلامی اور قبضے کے دوران سرزمین کا دفاع کسی بھی باشعور انسان کے لیے سب سے اہم ذمہ داری ہوتا ہے۔