@omamaqalbi26: میں جانتا ہوں تیرا وقت بہت قیمتی ہے کیوں کے تیرے وقت میں برکت نہیں آ تجھے ایک بات سمجھائو تو نے کبھی تصورِ شیخ کی منزل بھی طے کی ہے ؟ تصورِ شیخ، فنا فی الشیخ کی پہلی سیڑھی ہے مگر یاد رکھ! جب تک تو اپنے نفس کے تخت سے نیچے نہیں اترے گا مرشد کی نگاہ تیرے دل کے تخت پر نہیں بیٹھے گی فیض اُن دلوں میں اترتا ہے جو جھکنا جانتے ہیں اُن سینوں میں نہیں جو اپنی رائے اور اپنی انا کا بت اٹھائے پھرتے ہیں۔ ارے نادان اگر تُو ہر وقت اپنے نفس کی سنتا رہے گا اپنی عقل کو ہی میزان بنائے رکھے گا اپنے مرشد کے ہر ارشاد کو اپنی خواہشات کے ترازو میں تولتا رہے گا تو پھر تُو فیض کا نہیں، صرف دعووں کا وارث ہے فیض اُنہیں ملتا ہے جو اپنی خواہش کو مرشد کے ادب کے قدموں میں رکھ دیتے ہیں۔ مرشد کے سامنے صرف سر جھکا لینا کافی نہیں اپنے نفس کو بھی جھکانا پڑتا ہے مرشد کی مجلس میں بیٹھ جانا آسان ہے مگر مرشد کی بات کے سامنے اپنے نفس کو خاموش کر دینا بہت مشکل ہے یہ وہ مقام ہے جہاں اکثر لوگ قدم تو رکھتے ہیں مگر نفس کا ہاتھ نہیں چھوڑتے پھر برسوں صحبت میں رہنے کے باوجود وہیں کھڑے رہتے ہیں🥺 جہاں پہلے دن تھے جب تک تیرا نفس زندہ ہے تیرا سفر ادھورا ہے نفس ہر لمحہ تجھے تیرے مرشد سے دور کرنا چاہتا ہے اور مرشد ہر لمحہ تجھے تیرے رب اور حضورﷺ کے قریب لانا چاہتا ہے اب فیصلہ تیرے ہاتھ میں ہے کہ تُو کس کا ہاتھ تھامتا ہے یاد رکھ! مرشد کا فیض الفاظ سے نہیں ملتا ادب سے ملتا ہے صحبت سے ملتا ہے اطاعت سے ملتا ہے اور سب سے بڑھ کر اپنے نفس کو توڑنے سے ملتا ہے اور تجھے کیا لگتا ہے معرفت کے درجات کشف کی رونق مرشد کا فیض یہ تجھے کتابوں سے مل جائے گا ؟ ارے نادان یہ سب کتابوں کے صفحات سے کم اور اہلِ دل کے سینوں سے زیادہ منتقل ہوتا ہے مگر وہ سینہ اُسی پر کھلتا ہے جو ادب کے ساتھ آتا ہے انکساری کے ساتھ بیٹھتا ہے اور اپنی انا کو دروازے پر چھوڑ کر مجلس میں داخل ہوتا ہے ارے نادان جس دل میں *"میں" باقی رہ جائے، وہاں "وہ" کیسے سمائے؟* جس دن تُو نے اپنے نفس کی آواز کو خاموش کر دیا، اُسی دن مرشد کی ایک خاموش نگاہ تیرے دل میں وہ انقلاب برپا کر سکتی ہے جسے برسوں کی ریاضت بھی پیدا نہ کر سکے لیکن ہر دم یہ بات دل میں نقش رہے کہ مرشد منزل نہیں منزل تک پہنچانے والا رہبر ہے اگر مرشد کی نسبت تجھے شریعت سے دور کرے تو وہ نسبت نہیں؛ اور اگر شریعت، سنت، ذکرِ الٰہی اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ میں بڑھا دے، تو یہی سچا فیض، یہی صحیح سلوک، اور یہی فنا فی الشیخ کا مبارک ثمر ہے۔ از قلم درویشِ مصطفیٰﷺ #foryou #fypシ゚viral #

ق ل ب ی
ق ل ب ی
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 01 August 2026 09:45:52 GMT
2154
321
6
9

Music

Download

Comments

ahsankhoker0
Ahsan Khoker :
2026-08-05 09:12:14
1
user1539061765883
Nirmal :
please mujhe le jain
2026-08-01 14:28:57
1
islam_ki_shahzadi_6
Islamic shahzadi :
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ 🥺🤲🥀
2026-08-01 16:39:09
1
user11797612827090
درِ جاناں ﷺ دِی فقیرن :
😭😭😭
2026-08-01 15:19:38
1
001zeenat
U-💗-A :
🥺🥺🥺😔😔😔😞
2026-08-01 11:59:11
1
patient6080
Great Power Of Allah۔💞 :
❤️❤️❤️
2026-08-01 17:45:54
1
To see more videos from user @omamaqalbi26, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About