@m_ibrahim_officcial: رستم مین چوک کا یہ حال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ آج ایک ڈاٹسن گاڑی پھر چوک میں پھنس گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر یہاں گاڑیاں پھنستی ہیں، لوگ پریشان ہیں، ٹریفک جام ہوتا ہے، اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے مجاہد خان اور ایم پی اے طفیل انجم صاحب! آپ کے گھر سے یہ چوک صرف ۵ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ آپ کے گھر سے روزانہ کوئی نہ کوئی اس بازار کا چکر لازمی لگاتا ہے۔ پھر بھی یہ حال ہے؟ آپ کو ووٹ عمران خان صاحب کو جیل سے نکالنے کے لیے ملا تھا وہ کام تو آپ کر ناسکے مگر کم از کم اپنے علاقے کے لیے تو ترقیاتی فنڈ منصفانہ انداز میں لگا سکتے تھے اب تو مخالفین بھی اس ناقص کارکردگی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ آخر کب تک یہ بدحالی جاری رہے گی؟ بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی کے خلاف جب مخالفین کچھ بولتے لکھتے ہے ہمارے پاس کوئی جواب نہیں #رستم_مین_چوک #PTI_کارکردگی #عوام_پوچھتے_ہیں #pti #rustam @Tufail Anjum ✅️