@saqi.wrai8s: اب اتنا صبر آگیا ہے کہ من چاہے لوگ اگر رابطے نہ بھی کریں تو فرق نہیں پڑتا۔ دل نے انتظار کرنا بھی سیکھ لیا ہے۔ خاموشی اب شکایت نہیں، عادت بن چکی ہے۔ ہر کمی کو وقت کے حوالے کر دیا ہے۔ جو اپنا ہوگا، وہ خود لوٹ آئے گا۔ جو چلا گیا، اس کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ہے۔ اب کسی کی بے رخی دل کو نہیں توڑتی۔ اللہ کی رضا میں ہی سکون تلاش کر لیا ہے۔ رشتوں سے زیادہ اب خودداری عزیز ہے۔ اور یہی صبر شاید میری سب سے بڑی طاقت بن گیا ہے۔