@mustaqeem.shah.bacha: صوابی: شیرہ غونڈ فائرنگ واقعے میں نظام حسین مرحوم کے قتل کے مقدمے پر دونوں فریقین نے الگ الگ پریس کانفرنسیں کیں۔ آج رزڑ پریس کلب میں مقتول نظام حسین کے والد فضل داد، والدہ شاہین اختر اور بھائی صدام حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی، شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل اسی مقدمے میں نامزد ملزم کے اہلِ خانہ بھی پریس کانفرنس کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ((اس پریس کانفرنس کا لنک کمنٹ میں موجود ہے۔)) پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حتمی حقائق تفتیش اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔