@bulledi.sahib: #unfrezzmyaccount🙏🙏 #faryoupagetiktok 'فقیر! دعا کرو، مجھے میرا محبوب مل جائے۔' میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا، وہ اپنے محبوب کا نام لے رہا تھا، اور میں خاموشی سے اپنی بربادی کا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ جس فقیر کے سامنے وہ دعا کی جھولی پھیلا رہا ہے، اس فقیر نے تو اسی کے عشق میں دنیا چھوڑ دی تھی۔ میں نے ہاتھ اٹھائے، لبوں پر دعا تھی، مگر دل میں ایک چیخ دفن تھی۔ دعا قبول ہوئی یا نہیں، یہ تو رب جانے، لیکن اس دن میرا آخری وہم ضرور ٹوٹ گیا کہ شاید کبھی اسے میرے عشق کا احساس ہوگا۔ وہ اپنے محبوب کی تلاش میں چلا گیا، اور میں پھر اسی در پر بیٹھ گیا، جہاں لوگ دعائیں لینے آتے ہیں، مگر کسی کو یہ خبر نہیں ہوتی کہ سب سے بڑا محتاج تو دعا دینے والا خود ہوتا ہے۔