@zahra_72110: میں نے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں تھا، اور وہ راتیں بھی گزاری ہیں جب اپنے ہی دل کو خود حوصلہ دینا پڑا۔ میں نے لوگوں کی بدلتی ہوئی باتیں بھی سنی ہیں، اور ان کے بدلتے ہوئے چہرے بھی دیکھے ہیں۔ اسی لیے اب کسی کے لفظوں سے زیادہ اپنے تجربوں پر یقین کرتی ہوں۔ ہر بار ٹوٹ کر بھی خود کو جوڑا ہے، ہر بار رو کر بھی مسکرانا سیکھا ہے۔ یہ ہمت کسی نے تحفے میں نہیں دی، یہ وقت نے آہستہ آہستہ میرے اندر اُتاری ہے۔ اس لیے مجھے مت بتاؤ کہ کہاں سہنا ہے اور کہاں کہنا ہے، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ ہر بات کا جواب لفظ نہیں ہوتے، اور ہر خاموشی کمزوری نہیں ہوتی۔ اب میں صرف وہی رشتے نبھاتی ہوں جہاں میری عزت بھی باقی رہے، اور صرف وہی بات کہتی ہوں جہاں میری خاموشی کو بزدلی نہ سمجھا جائے۔ ✍️ زَہْرَاء رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #foryoupage❤️❤️ #alixmiamiswimsuit #viralreelsontiktok #followformorevideos