@zahidhussaininqlabe: ہنگو میں پولیس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی جتنی بھی شدید مذمت کی جائے کم ہے۔ سیکیورٹی اہلکار اور پولیس کے جوان جو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات ڈیوٹی دیتے ہیں، ان پر حملے نہایت دردناک اور افسوسناک ہیں۔ دہشت گردی اور بدامنی کا یہ ناسور خطے میں ان شمار خاندانوں کے لیے بے شمار دکھ اور غم کا باعث بنا ہے۔ امن و امان کی قیام، بے گناہ انسانوں کے تحفظ اور خطے میں پائیدار سلامتی کے لیے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ #foryoupage #Admin #viral #KPK