@puresoul661: کچھ موتیں قبر تک نہیں پہنچتیں، وہ زندہ جسموں کے اندر ہوتی ہیں۔ جب اپنے بدل جائیں، خواب ٹوٹ جائیں، دعائیں خاموش ہو جائیں اور محبت بے وفائی میں ڈھل جائے، تو انسان سانس تو لیتا رہتا ہے مگر اس کی روح کہیں پیچھے رہ جاتی ہے۔ پھر وہ ہنستا بھی ہے، لوگوں میں بیٹھتا بھی ہے، مگر اندر سے ویران ہوتا ہے۔ کچھ لوگ قبر میں جا کر سکون پا لیتے ہیں، مگر کچھ زندہ رہ کر ہر روز مرتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں نمی، دل میں خاموشی، اور چہرے پر ایک جھوٹی مسکراہٹ رہ جاتی ہے۔ وہ کسی سے اپنے دکھ کا ذکر بھی نہیں کرتے، کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص صرف کہانی سنتا ہے، درد نہیں۔#5millionviews🙏🙏plztiktok #followersunfollersviewrs #tiktokviralvideo #plzunfrezemyaccount