@071azizafridi: read caption🥺 شروع میں زلیخا ایک عام عورت تھی۔ محل کی ملکہ، مگر دل ناپاک۔ اس نے حضرت یوسفؑ کو دیکھا تو بس جسم چاہا، عزت نہیں۔ نتیجہ؟ رسوائی، الزام، اور یوسفؑ جیل چلے گئے۔ وہاں سے زلیخا کا اصل سفر شروع ہوا۔ 40 سال کا انتظار محل گیا، شوہر گیا، جوانی گئی، آنکھوں کی روشنی گئی۔ لوگوں نے طعنے دیے: "دیوانی ہو گئی ہے" پر زلیخا ہر سجدے میں بس ایک ہی دعا مانگتی رہی: "یا اللہ یوسفؑ دے دے" اللہ نے پہلے دعا نہیں سنی... کیونکہ مانگنے والی اور جسے مانگ رہی تھی، دونوں کے درمیان فرق تھا۔ یوسفؑ پاک تھے، صبر والے تھے، اللہ والے تھے۔ اور زلیخا؟ وہ ابھی "زلیخا" ہی تھی۔ تو اللہ نے 40 سال لگا کر زلیخا کو *تراشا*۔ توبہ کروائی، صبر سکھایا، انا توڑی، دل پاک کیا۔ جب زلیخا "زلیخا جیسی" رہی تو اللہ نے یوسفؑ نہیں دیا۔ جب اللہ نے زلیخا کو "یوسفؑ جیسا" بنا دیا... تب جا کر عطا کیا۔#fyp #repost #unfreezedmyaccount🥹❤️🔥