@rais_aslam: الحمدللہ ❤️ جام ماجد اسلم انڈھڑ کی بحفاظت بازیابی پر دل کی گہرائیوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمعو صاحب، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی ایجنسیوں، انڈھڑ برادری، اہلِ علاقہ اور ہر اس فرد کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنی انتھک محنت، بروقت کارروائی، دعاؤں اور بھرپور تعاون سے اس خوشی کے لمحے کو ممکن بنایا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام کی آمد نے یہ ثابت کر دیا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔ عوام کی محبت، یکجہتی اور دعائیں اس کامیابی کا اہم حصہ رہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام اداروں، افسران، جوانوں اور ہر تعاون کرنے والے فرد کو جزائے خیر عطا فرمائے، انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیشہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی توفیق دے۔ الحمدللہ، ماجد اسلم انڈھڑ بحفاظت اپنے اہلِ خانہ کے درمیان واپس آ چکے ہیں۔ 🤲 آمین۔