@nomibaloch041: ہمیں اس حد تک نظر انداز یا محروم نہ کیا جائے کہ ہمارے پاس اپنے حقوق کے لیے سخت ردِعمل کے علاوہ کوئی راستہ نہ بچے۔۔ نوجوانوں کو نہ تعلیم ملی، نہ روزگار، نہ ہی بہتر مستقبل کی ضمانت دی گئی، اور اب ہمارے حقوق اور مستقبل کے فیصلے بھی ہماری رائے کے بغیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، کوئی بھیک نہیں۔ چاہے نئے صوبے کا معاملہ ہو یا ملک کا کوئی اور اہم فیصلہ، اب کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ ہماری مرضی اور رائے کے بغیر ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ مستقبل ہمارا ہے، اور اسے سنوارنا بھی ہم نے ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھا ہے، لیکن ہمارے حقوق پر مزید ڈاکا قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور مزاحمت پر اتر آئیں، کیونکہ نوجوان اب خاموش رہنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم حق، انصاف، تعلیم، روزگار اور باوقار مستقبل کا مطالبہ کرتے ہیں، اور اپنے حق پر مزید کسی قسم کی حق تلفی برداشت نہیں کریں گے۔ میر نعمان رند: پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی