@aftabzai2: سندہ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کا چھپا ہوا حسن... گنجو ٹکر کی پہاڑیوں میں بارش کے بعد جنت نظیر مناظر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں واقع تاریخی گنجو ٹکر کی پہاڑیوں کے درمیان بلند چوٹی پر قائم حضرت سیدنا نہال شاہ نوری رحمۃ اللہ علیہ کا مزارِ اقدس عقیدت مندوں کے لیے روحانی وابستگی کا مرکز ہے۔ بارشوں کے موسم میں گنجو ٹکر کی یہ پہاڑیاں بادلوں، بہتے جھرنوں اور پانی کے خوبصورت مناظر سے بھر جاتی ہیں، جہاں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سندھ کے دل میں شمالی علاقہ جات جیسا دلکش منظر بکھر گیا ہو۔ اگر آپ حیدرآباد یا حیدرآباد کے قریبی اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں تو بارشوں کے اس خوبصورت موسم میں یہ مقام قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ آپ میں سے کس کس نے بارش کے موسم میں گنجو ٹکر کے ان خوبصورت مناظر کو دیکھا ہے؟ اور کس کس نے حضرت سیدنا نہال شاہ نوری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہِ عالیہ پر حاضری دی ہے؟ اپنی یادیں کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔ #GanjuTakkar #NihalShahNoori #HyderabadSindh #SindhBeauty #HiddenGemOfSindh