@ibn.wahid.2.0: تسلیم کہ رات اندھیری ہے آلام کی گُھمن گھیری ہے تیرا تن زخموں سے چور بہت اور دل غم سے رنجور بہت پر اے کعبہ دل، اے معبد جاں تجھے زخمی چھوڑ کے جاؤ کہاں میرے جیتے جی ان شہروں پر ان کھیتوں پر, ان نہروں پر آسیب کی زردی چھائے کیوں؟ تیرے نین کنول مرجھائے کیوں! اے مرے دیار وفا و یقیں آباد سدا, خوشحال سدا تیری سرخیِ لب شاداب سدا تیرے بازو ,گجرے لال سدا سر رکھ دیں گے ہر پتھر پر دل رکھ دیں گے ہر ڈالی پر ایک آنچ نہ آنے دیں گے کبھی اس خاک کی خوش اقبالی پر! #kashmir #ijtama #umsanbinsadiq #awisawahid49 #fypシ゚viral