@ch_zaheer786: معروف سیاسی سماجی شخصیات چوہدری محسن شہزاد کھدریپڑ اور راجہ احتشام عرف کامی کھدریپڑ نے اہم سماجی کردار ادا کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری محمد حنیف اور چوہدری الفت گروپ کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے جاری اختلافات اور رنجش کو ختم کر کے صلح کروا دیا..... اس موقع پر دونوں فریقین نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آئندہ بھائی چارے، باہمی احترام اور اتفاق و اتحاد کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا.... اس موقع پر چیرمین چوہدری منظور آف ترلائی بھی موجود تھے جنہوں نے صلح میں اہم کردار ادا کیا.. اس کے علاوہ علاقہ عمائدین معززین، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چوہدری محسن شہزاد کھدریپڑ اور راجہ احتشام عرف کامی کھدریپڑ کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیئرمین چوہدری محمد حنیف اور چوہدری الفت گروپ نے بھی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام سابقہ اختلافات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرتے ہوئے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔ اہلیانِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی صلح علاقے میں اتحاد کی نئی مثال قائم کرے گی اور آئندہ بھی تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیے جائیں گے...#foryou #tiktok