@mustaqeem.shah.bacha: صوابی: ہمالیہ گروپ آف سکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیرِ اہتمام اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات خان کی نگرانی میں منعقدہ پانچ روزہ سالانہ مقابلۂ تقریر کا آج شاندار اختتام ہوگیا۔ پانچویں اور آخری روز گزشتہ چار دنوں میں مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے درمیان فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ کامیاب طلبہ میں شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رزڑ صبیحہ ہستم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور ہمالیہ گروپ کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کو بھی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔