@mljkarachi.1: ⚽ مہمند لویہ جرگہ کراچی کے زیرِ اہتمام فٹبال ٹیم کا قیام الحمدللہ! آج مہمند لویہ جرگہ کراچی کے نام سے باقاعدہ فٹبال ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ اس موقع پر مہمند لویہ جرگہ کراچی کے صدر حاجی ظاہر شاہ مہمند کے گھر کھلاڑیوں کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جہاں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں فٹبال جرسی (کٹ) بھی تقسیم کی گئی۔ مہمند لویہ جرگہ کراچی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ، باہمی اتحاد، بھائی چارے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو اس شاندار آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔ 🌹⚽🤝