@malikhamza4235: دکھ کتنا بڑا ہوتا ہے، کوئی میرے اِس بھائی کے دل سے پوچھے... بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے گھر کو اندھیرا کر گیادل اِس وقت شدید کرب اور تکلیف کی گرفت میں ہے۔ میرے تایا ابو کے بیٹے (میرے بھائی) پر دکھوں کا ایسا پہاڑ ٹوٹا ہے کہ دیکھنے والوں کی روح کانپ جائے۔یہ معصوم جب صرف 8 سال کا تھا، تو اِس کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ گیا تھا۔ بچپن ماں کی گود کے بغیر گزرا، اور اب جب یہ 18 سال کی جوان عمر کو پہنچا، جہاں اِسے باپ کے سہارے کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تو اِس کے شفیق ابو بھی اِس دنیا سے رخصت ہو گئے۔اتنی کم عمری میں ماں اور باپ دونوں کا چلے جانا اِس دنیا کا سب سے بڑا اور ناقابلِ برداشت دکھ ہے۔ ہمارے بھائی کا پورا جہاں ویران ہو گیا ہے اور اِس کا یہ اکیلا پن دیکھا نہیں 💔😭جاتا۔