@pathan2188: سوات کے المناک حملے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں شامل ایک بیٹے کے موبائل فون پر حملے کے بعد بھی اس کی والدہ کی کال بار بار آتی رہی، مگر وہ بیٹا ہمیشہ کے لیے خاموش ہو چکا تھا۔ ماں اپنے لختِ جگر کی خیریت جاننے کے لیے مسلسل فون کرتی رہیں، لیکن انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ ان کا پیارا بیٹا اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔ فون کی گھنٹی بجتی رہی، مگر دوسری طرف ہمیشہ کی خاموشی تھی۔ یہ منظر صرف ایک خاندان کا نہیں، بلکہ اس سانحے کے اس گہرے انسانی دکھ کی عکاسی کرتا ہے جس نے نہ جانے کتنی ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں، کتنے گھروں کے چراغ بجھا دیے اور کتنے دل ہمیشہ کے لیے غم سے بھر دیے. @topfans #Swat #SwatAttack #PrayForSwat #Humanity #NeverForget