بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا۔۔
میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا۔۔
یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے, مگر !
جاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا۔۔
کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئے
ان ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا
2026-08-04 14:23:41
0
Zarish :
تیری خوشبو کا پتہ کرتی ہے
مجھ پہ احسان ہوا کرتی ہے
دل کو اس راہ پہ چلنا ہی نہیں
جو مجھے تجھ سے جدا کرتی ہے
زندگی میری تھی لیکن اب تو
تیرے کہنے میں رہا کرتی ہے
اس نے دیکھا ہی نہیں ورنہ یہ آنکھ
دل کا احوال کہا کرتی ہے
دیکھ لو آن کے چہرہ میرا
اک نظر بھی تیری کیا کرتی ہے
اک نظر بھی تیری کیا کرتی ہے
شام پڑتے ہی کسی شخص کی یاد
کوچہِ جاں میں صدا کرتی ہے
مسئلہ جب بھی چراغوں کا اٹھا فیصلہ صرف ہوا کرتی ہے
2026-08-04 17:17:22
0
To see more videos from user @nobody____010, please go to the Tikwm
homepage.