@sanam4993: صــــــنم رَائِٹْس۔۔۔۔! ساری عورتیں ایک جیسی نہیں ہوتی❤️🩹 تم جو بڑے یقین سے کہتے ہو کہ ساری عورتیں ایک جیسی ہوتی ہیں، تو ایک سوال ہے... ذرا ٹھہر کر جواب دینا۔ کیا اس "ساری" میں تمہاری ماں بھی شامل ہے؟ وہ ماں، جس نے اپنی نیندیں تمہاری صبحوں پر قربان کیں، اپنی خواہشوں کو تمہارے خوابوں میں دفن کیا، اور تمہاری ایک مسکراہٹ کے لیے ہزار دکھ خاموشی سے سہہ لیے۔ اگر تم کہتے ہو، "نہیں"... تو پھر مان لو کہ ہر عورت ایک جیسی نہیں ہوتی۔ اور اگر تم کہتے ہو، "ہاں"... تو پھر یہ فیصلہ عورتوں کا نہیں، تمہاری سوچ کا آئینہ ہے۔ آخر تم ساری عورتوں کے پاس لینے کیا گئے تھے؟ وفا؟ محبت؟ یا صرف اپنی انا کی تسکین؟ کیا ہر دروازے پر اپنی خواہشیں رکھ آئے تھے؟ کیا ہر دل سے اپنی مرضی کا انجام چاہتے تھے؟ یا ہر انکار کو عورت کی فطرت کا نام دے دیا؟ یاد رکھو، ایک شخص کا رویہ پوری جنس کا تعارف نہیں ہوتا۔ جیسے ایک مرد کی بےوفائی سے تمام مرد بےوفا نہیں ہو جاتے، ویسے ہی ایک عورت کی غلطی سے تمام عورتیں ایک جیسی نہیں ہو جاتیں۔ عورت صرف ایک رشتہ نہیں، وہ ماں بھی ہے، بیٹی بھی، بہن بھی، ہمسفر بھی، استاد بھی، اور کبھی وہی ہاتھ ہوتی ہے جو ٹوٹے ہوئے انسان کو دوبارہ جینا سکھا دیتے ہیں۔ اس لیے اگلی بار جب زبان پر یہ جملہ آئے کہ "ساری عورتیں ایک جیسی ہوتی ہیں" تو پہلے اپنی سوچ کو پرکھنا، پھر اپنی ماں کی آنکھوں میں دیکھنا، اور اس کے بعد اگر ضمیر اجازت دے، تب یہ جملہ دہرانا۔ ✍️ صــــــنم رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #alixmiamiswimsuit #viralreelsontiktok #followformorevideos #foryoupage❤️