@mor_pakistan: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر آئی جی پاکستان ریلویز پولیس کا کراچی میں بڑا آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریباً 32 ٹن ریلوے میٹریل برآمد، 6 ملزمان گرفتار- ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریلوے پولیس نے اورنگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ریلوے پٹریاں کاٹنے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ہارون آباد کے ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سامان اور مشینری کے نیچے چھپایا گیا تقریباً 32 ٹن چوری شدہ ریلوے میٹریل برآمد ہوا، جبکہ مزید 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے قومی اثاثوں پر قبضہ، چوری یا ان کی غیر قانونی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ہدایت پر ریلوے کے قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ آئی جی پاکستان ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کہا کہ ریلوے میٹریل چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر اور قومی اثاثوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چوری شدہ ریلوے میٹریل کی خرید و فروخت میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پاکستان ریلویز پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی اثاثوں کا تحفظ اور مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اس کی اولین ترجیح ہے۔
jab officer imandar ho neachy tak sab thik ho jata hy
2026-08-03 13:08:38
3
Junaid Ahmed :
ye chori kaise hua tha...
2026-08-03 12:37:06
2
Nazeer :
Nothing will be happen.
2026-08-03 20:09:26
0
humayun Khan lodhi🇵🇰 :
or Jo bahawalnagar se line okhar kr ly gye unka kya ho ga
2026-08-04 10:12:07
0
Mian Waseem386 :
Sara mulak to kh gay ho or Kitna khna ha
2026-08-03 17:43:32
1
Shaheen765 :
Ajj phr kuch Trucks pr Karachi se Sherahah ki taraf Railway luggage Coaches k dabbay kaat kr le jaye ja rahay thay 3 trucks pr ye razamandi se sale hoye ya nhn iss ko bhi investigate kren
2026-08-03 14:33:38
1
Abid Rauf :
Railyway department per Action lain
2026-08-04 01:22:49
0
nakin :
wazir railway Sahab Karachi ke andar bloh colony pul ke niche Jo kabzda Kiya hua hai railway ki jameen per vah aap khatm karvayen
2026-08-03 12:05:09
0
M. SAJID :
sab.milyhoy.hy
2026-08-04 19:04:23
0
Eagle :
pehla sawal yeh chorai kaise hoai us waqat railway police kahan thi railway ki hadood sai kaisai lai kar gai kon kon malawas tha maira khayal sb samnai ajai ga
2026-08-04 16:13:30
0
M Imran.meo :
یہ کراچی کی ترقی یہ کراچی ترقی کر رہا ہے پھر کشمیر رہے ہیں
2026-08-03 14:33:19
0
Subhan Trader's :
بھاولنگر ۔ بھاولپور ریلوے لائن کب بنے گی ۔۔۔۔۔۔۔
اسکے لائن ٹریک کی پٹریاں بھی محفوظ ھیں ۔۔۔
2026-08-03 11:08:23
0
M.Bilal Bhàttî :
mil KY khaty sb
2026-08-04 16:13:07
0
Sameer jaan :
6 mulzman nahi ye to sirf 5 hen
2026-08-03 17:40:52
0
A & M :
mtlb officers sb doodh k dhule hue hai
unki back k bgair to Kam ni hua hoga
2026-08-05 13:04:44
0
sadgi :
ye andar se Kisi ne becha hoga ab ye chor ban ke pakre gae.
2026-08-03 14:31:28
0
Alimuhammed soho :
Karachi police ne sari Steel Mills kabarh MN bechi hi.
2026-08-04 06:02:26
0
Bismillah Rent A Cars Official :
Wazeer khud chor ha😂😂😂😂
2026-08-03 12:03:22
0
عدنان mahar :
🤲🤲🤲
2026-08-03 14:30:24
1
imran Khalid 3636@ :
🥰🥰🥰
2026-08-04 08:55:56
1
This.is.asistantdriver.PR :
💓💓💓
2026-08-04 10:48:05
1
QADEER_CH_007 :
👍👍👍
2026-08-03 14:57:57
1
Adnan bhatti :
🥰🥰🥰
2026-08-04 14:09:30
1
𝓝𝓸𝓶𝓪𝓷 𝓐𝓫𝓫𝓪𝓼𝓲✌️ :
🥰🥰🥰
2026-08-03 06:47:22
1
To see more videos from user @mor_pakistan, please go to the Tikwm
homepage.