@aamiebolton: a love letter to the girls 💌💖

Amie
Amie
Open In TikTok:
Region: AU
Monday 03 August 2026 10:09:10 GMT
1527
65
3
0

Music

Download

Comments

sinead_turner
Sin :
This is so cute
2026-08-05 06:26:08
0
millerayner
millie rayner :
gorg girls
2026-08-03 11:21:25
0
charlotte.gia4
Charlotte Gia :
😊😊
2026-08-25 13:11:22
0
To see more videos from user @aamiebolton, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

جب اُس نے میرا پیغام ٹائپ کرنے میں معمول سے زیادہ وقت لگا دیا تھا، اُسی لمحے نہ جانے کیوں میرے دل میں ایک عجیب سا خوف اتر آیا تھا۔ میں اُس کی خاموشی کو دیکھ کر بے اختیار کہہ بیٹھا تھا،
جب اُس نے میرا پیغام ٹائپ کرنے میں معمول سے زیادہ وقت لگا دیا تھا، اُسی لمحے نہ جانے کیوں میرے دل میں ایک عجیب سا خوف اتر آیا تھا۔ میں اُس کی خاموشی کو دیکھ کر بے اختیار کہہ بیٹھا تھا، "یا خدا خیر… یہ مجھے چھوڑنے لگا ہے۔" مجھے خود بھی نہیں معلوم تھا کہ میں نے یہ بات کیوں کہی، مگر شاید محبت انسان کو کچھ ایسی چیزیں بھی محسوس کرا دیتی ہے جنہیں الفاظ میں سمجھانا ممکن نہیں ہوتا۔ اُس وقت اُس نے ابھی کچھ کہا بھی نہیں تھا، بس پیغام ٹائپ کر رہا تھا، لیکن میرے دل نے اُس کے چند لمحوں کے توقف میں پوری جدائی پڑھ لی تھی۔ پھر اُس کا پیغام آیا… اور اُس نے وہی لکھ دیا جس کا ڈر مجھے چند لمحے پہلے ہی لگ چکا تھا۔ اُس نے مجھے چھوڑ دیا تھا۔ عجیب بات یہ تھی کہ اُس کے الفاظ پڑھ کر مجھے حیرت نہیں ہوئی، کیونکہ میرا دل پہلے ہی اُس حقیقت کو قبول کرنے پر مجبور ہو چکا تھا۔ حیرت صرف اس بات پر تھی کہ میرا وہم اتنی جلدی حقیقت کیسے بن گیا۔ میں تو اُس وقت بھی خود کو تسلی دے رہا تھا کہ شاید میں بلاوجہ ڈر رہا ہوں، شاید وہ کچھ اور لکھنے میں وقت لے رہا ہے، شاید سب ٹھیک ہو… مگر اندر کہیں ایک آواز مسلسل کہہ رہی تھی کہ "نہیں، آج کچھ بدلنے والا ہے۔" اور واقعی اُس دن سب بدل گیا۔ اُس ایک پیغام نے نہ صرف میرے سوال کا جواب دے دیا بلکہ میرے اُن تمام ڈروں کو بھی سچ کر دیا جنہیں میں ہمیشہ اپنے دل میں چھپا کر رکھتا تھا۔ میں جس جدائی سے اتنا ڈرتا تھا، وہ جدائی میرے سامنے الفاظ کی چند سطروں میں آ کھڑی ہوئی۔ کبھی کبھی انسان کو چھوڑے جانے کا غم اُس لمحے نہیں ہوتا جب سامنے والا کہتا ہے کہ وہ جا رہا ہے، بلکہ اُس لمحے شروع ہو جاتا ہے جب دل کو پہلی بار اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اب وہ شخص ہمارا نہیں رہے گا۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ اُس کے "چھوڑنے" کے الفاظ بعد میں آئے تھے، مگر اُس کے ٹائپ کرنے میں لگی ہوئی وہ چند اضافی لمحوں کی خاموشی میرے دل کو پہلے ہی توڑ چکی تھی۔ شاید اسی لیے اُس دن اُس کا پیغام پڑھتے ہوئے میری آنکھوں میں صرف آنسو نہیں تھے، ایک عجیب سی خاموشی بھی تھی… کیونکہ جس بات کا خوف دل کو پہلے ہی ہو جائے، اُس کے سچ ثابت ہونے پر انسان چیختا نہیں، بس اندر ہی اندر بکھر جاتا ہے۔ اور آج بھی کبھی اُس لمحے کو یاد کرتا ہوں تو سوچتا ہوں… کاش اُس دن میرا دل غلط ثابت ہو جاتا۔ کاش وہ چند لمحے صرف چند لمحے ہوتے، کسی جدائی کا اشارہ نہ ہوتے۔ مگر محبت میں کچھ لمحے پوری زندگی کی یاد بن جاتے ہیں، اور اُس دن اُس کے پیغام سے پہلے جو خوف میرے دل میں اُترا تھا، وہ آج تک میرے اندر کہیں زندہ ہے۔ خان۔۔۔ #dontunderreviewmyvideo #unfrezzmyaccount #dontunderreviewmyvideo #unfrezzmyaccount #unfrezzmyaccount TIKTOK TEAM DON'T UNDER REVIEW MY VIDEO 🙂🤝

About