@shahmir_4t7: ہمارا حکمران طبقہ قومی بجٹ کا تقریباً 87 فیصد اپنی عیاشیوں، پروٹوکول، مراعات اور شاہانہ اخراجات پر خرچ کرتا ہے، جبکہ عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہوتے ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسی مثال ملے جہاں عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس حد تک حکمرانوں کی آسائشوں پر صرف کیا جاتا ہو۔ آزاد کشمیر میں صورتحال اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے۔ یہاں قانون ساز اسمبلی کی 12 مخصوص نشستیں عوام کی نمائندگی کے بجائے صرف حکومتیں گرانے اور عدم اعتماد کی تحریکوں میں استعمال ہوتی رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چار وزرائے اعظم صرف عدم اعتماد کی سیاست کے باعث تبدیل ہو چکے ہیں۔ جب حکومتیں عوامی خدمت کے بجائے نمبر گیم اور سیاسی جوڑ توڑ کا شکار ہوں، تو نقصان ہمیشہ عوام کا ہی ہوتا ہے-