@foziamemon07: ہر روز خود کو تھوڑا تھوڑا ٹوٹتے ہوئے دیکھتی ہوں، مگر خاموش رہتی ہوں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں مضبوط ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اندر سے کب کی بکھر چکی ہوں۔ یقین کرو... اگر میرے بس میں ہوتا تو میں خود کو اس درد اس بے بسی اور اس خاموش اذیت سے ضرور بچا لیتی میں کبھی بھی اپنے لیے یہ راستہ نہ چنتی جس پر ہر قدم پر خود کو کھونا پڑے۔ کچھ جنگیں ایسی ہوتی ہیں جن میں انسان ہارنا نہیں چاہتا، مگر جیتنے کی طاقت بھی باقی نہیں رہتی۔ میں بھی شاید ایسی ہی ایک جنگ لڑ رہی ہوں۔ بس اتنا جان لو کہ میں نے خود کو تکلیف دینے کا انتخاب نہیں کیا... میں صرف حالات، احساسات اور مجبوریوں کے اس بھنور میں پھنس گئی ہوں جہاں سے نکلنے کی ہر کوشش ادھوری رہ جاتی ہے۔ کاش کبھی ایسا دن آئے جب میں خود کو دوبارہ پا سکوں، خود سے محبت کرنا سیکھ سکوں اور آئینے میں اپنی آنکھوں میں سکون دیکھ سکوں۔