@gigyani480: Masoom shah Bacha,Faseeh ullah khan 🥀🖤 راضی نامہ | حجرہ سید معصوم شاہ باچا بٹگرام اشارہ دربوں گڑھی میں سبز علی خان (فریقِ اول) اور درویش خان (فریقِ دوم) کے درمیان سید معصوم شاہ باچا اور معزز جرگہ مشران کی بھرپور کاوشوں سے کامیاب راضی نامہ طے پا گیا۔ دونوں فریقین نے قرآنِ مجید پر حلف اٹھایا، ایک دوسرے کو گلے لگا کر تمام اختلافات کا خاتمہ کیا اور آئندہ بھائی چارے، امن اور محبت کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ راضی نامے کے بعد شرکاء کی تواضع خیرات سے کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں سید معصوم شاہ باچا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے باہمی اتحاد، اتفاق، بھائی چارے اور امن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ معاشرے کی ترقی باہمی محبت، رواداری اور انصاف میں پوشیدہ ہے۔ @Syed Masoom Shah Bacha🚩