@ahsanabbasiofcial: سکول کے وہ دن آج بھی دل میں زندہ ہیں... کاش وقت پھر وہی موڑ لے آتا، جہاں بستہ بھاری تھا مگر دل ہلکا تھا۔ دوست بےغرض تھے، ہنسی بےحد تھی، چھوٹی چھوٹی شرارتیں ہی سب سے بڑی خوشیاں تھیں۔ آج سب اپنی اپنی منزلوں میں گم ہیں، مگر یادیں اب بھی دل کے کسی کونے میں مسکراتی ہیں۔ سکول ختم ہو گیا، مگر وہ سنہری لمحے کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ ازقلم احسن عباسی