@usman.maharak: ہر انسان کے غصے کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے، کوئی چیخ کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر لیتا ہے اور کوئی خاموش رہ کر خود کو دنیا سے دور کر لیتا ہے۔ اصل تکلیف غصہ نہیں، وہ درد ہوتا ہے جو انسان کے اندر برسوں سے دفن ہوتا رہتا ہے۔ کبھی کسی کی خاموشی کو کمزوری مت سمجھنا، کیونکہ اکثر خاموش لوگ ہی سب سے زیادہ ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ رشتے الفاظ سے نہیں بلکہ احساس سے قائم رہتے ہیں، اور جب احساس ختم ہو جائے تو ہزار باتیں بھی دل نہیں جوڑ سکتیں۔ قدر اُس وقت نہیں کرنی چاہیے جب کوئی ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے بلکہ اُس وقت کرنی چاہیے جب وہ آپ کے ساتھ موجود ہو۔ کچھ لوگ زندگی سے نہیں صرف لوگوں کے رویّوں سے بدل جاتے ہیں اگر یہ الفاظ آپ کے دل کو چھو گئے ہوں تو انہیں دوسروں تک ضرور پہنچائیں، شاید کسی کے خاموش درد کی آواز بن جائیں🖤🥀 #UrduQuotes #Reality #Emotional #UsmanWrites #Pakistan