@imrsdmnr65: کاغذ کی جھنڈیوں سے زندگی کی ذمہ داریوں تک… 🇵🇰💔 کیا آپ کو بچپن کے 14 اگست یاد ہیں؟ چھتوں کو سجانے کا وہ الگ ہی جوش، گرین اور وائٹ جھنڈیاں خریدنا، اور آٹے میں پانی ملا کر لیوی بنانا تاکہ جلدی سے گھر کی دیواروں پر جھنڈیاں لگائی جا سکیں۔ تب زندگی کتنی سادہ تھی! صرف اس بات کی فکر ہوتی تھی کہ جھنڈی سیدھی لگی ہے یا ٹیڑھی۔ اور آج… وہی ہاتھ جو کبھی جھنڈیاں چپکانے کے لیے آٹا استعمال کرتے تھے، آج اسی گھر کی روٹی اور آٹا پورا کرنے کے لیے دن رات محنت اور مشقت میں لگے ہیں۔ بچپن کی وہ بے فکر خوشی آہستہ آہستہ زندگی کی تلخ حقیقتوں اور ذمہ داریوں تلے دب گئی۔ وقت بدل جاتا ہے، لیکن وہ خوبصورت یادیں ہمیشہ دل میں زندہ رہتی ہیں۔ ✨#foryou #viral #deepthoughts