@itxbasii02: کبھی تمہاری چاہت پر ایسا یقین تھا کہ لگتا تھا یہ ساتھ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ ہر دعا میں تم تھے، ہر خواب میں تمہارا عکس تھا، اور ہر خوشی کی وجہ بھی تم ہی تھے۔ مگر وقت نے ایسا رخ بدلا کہ وہی شخص، جس کے بغیر ایک لمحہ گزارنا مشکل لگتا تھا، آج صرف یادوں میں رہ گیا۔ کہتے ہیں کچھ رشتے قسمت میں صرف محسوس کرنے کے لیے ہوتے ہیں، نبھانے کے لیے نہیں۔ شاید ہماری کہانی بھی انہی کہانیوں میں سے ایک تھی۔ اب نہ شکوہ ہے، نہ گلہ، بس ایک خاموش سی دعا ہے کہ جہاں بھی ہو، خوش رہو۔ کیونکہ محبت اگر سچی ہو تو وہ نفرت میں نہیں بدلتی، صرف خاموشی اوڑھ لیتی ہے۔ کبھی تمہیں دیکھ کر دل کو سکون ملتا تھا، اور آج یہی نصیب ہے کہ تمہیں صرف یاد کر لیا جائے۔ بعض جدائیاں انسان سے اس کی مسکراہٹ تو نہیں چھینتیں، مگر دل کی رونق ہمیشہ کے لیے لے جاتی ہیں۔ 💔🥀#foruyou #viralvideos #poetrystatus #اردو_شاعری #unfreezemyacount #