@deep_feelingx: "تم مجھے گلے لگاو.. کہ مجھے آرام آئے، اِن وحشت زدا خیالوں سے.. جو میرے ذہن میں مایوسی کے نوحے پھونک رہے ہیں' تم مجھے گلے لگاو.. کہ الجھنوں کا شکار' میرا آوارہ جسم.. راحتوں کی مسافتوں کو محسوس کر سکے' اور گامزن رہے محبت کی جانب۔! تم مجھے گلے لگاو.. کہ آسمان میں ہلچل ہو.. بادلوں سے نور برسے، قوسِ قزح کے رنگ چھلکیں' اور زمین معطر ہو جائے۔! تم مجھے گلے لگاو.. کہ مجھ میں بےجان پڑے ہوئے لفظوں میں جان آئے' اور میں محبت کی نظمیں لکھوں.. کہ محبت کی نظموں میں کمی آ رہی ہے۔! تم مجھے گلے لگاو.. کہ خدا ہمیں دیکھ رہا ہے' گویا مسکراو کہ خدا محبت کرنے والوں سے خوش ہے۔❤️ #creatorsearchinsights #foryou #foryoupage #fypシ #creatorsearchinsights