@fariqueen931: اندر سے ٹوٹے ہوئے لوگ اکثر چیخنا بھول جاتے ہیں… وہ اپنے درد کو لفظوں میں نہیں، خاموشیوں میں جیتے ہیں۔ ان کے چہروں پر مسکراہٹ تو ہوتی ہے، مگر آنکھوں میں کئی ادھوری کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔ وہ ہر کسی کو ہنساتے ہیں، مگر خود خوش رہنے کا ہنر کہیں راستے میں کھو بیٹھتے ہیں۔ وہ سب کا سہارا بنتے ہیں، مگر جب خود سنبھلنے کی باری آتی ہے تو خاموشی ان کا واحد ساتھی بن جاتی ہے۔ ہر مسکراہٹ خوشی کی علامت نہیں ہوتی، کچھ مسکراہٹیں صرف یہ بتانے کے لیے ہوتی ہیں کہ "میں ٹھیک ہوں"… حالانکہ اندر ہی اندر دل ہزار بار ٹوٹ چکا ہوتا ہے۔ #foryoupage #BrokenHeart #Emotional #hearttouching #deeplines