@kainat_0800: بعض رشتے محبت کی کمی سے نہیں، بلکہ سکون کی تلاش میں ختم ہو جاتے ہیں۔ رشتوں میں زبردستی کبھی بھی دلوں کو نہیں جوڑ سکتی، کیونکہ محبت وہ احساس ہے جو آزادی سے پروان چڑھتا ہے، مجبوری سے نہیں۔ اس لیے جنہیں جہاں سکون، عزت اور خوشی ملے، انہیں وہیں رہنے دینا بہتر ہے۔ کبھی کبھی کسی کو روک لینے سے زیادہ خوبصورت عمل اسے خاموشی سے جانے دینا ہوتا ہے۔ کچھ جدائیاں دل کو عمر بھر اداس رکھتی ہیں، مگر یہی زندگی کی وہ حقیقت ہے جو سکھا دیتی ہے کہ ہر اپنا ہمیشہ اپنا نہیں رہتا۔