@advmushahidspeaks: پاکستانی ڈرامہ “کیپٹن اسفندیار شہید” میں پشتونوں کو مجموعی طور پر دہشت گرد اور شدت پسند کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بعض مکالمے، جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا دہشت گردی پشتونوں کو “جہیز” میں ملی ہو، نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے کردار اور مکالمے ایک پوری قوم کی شناخت کو مسخ کرتے ہیں۔ یہ امر قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 33 کی روح کے بھی منافی معلوم ہوتا ہے، جس کا مقصد نسلی، قبائلی اور علاقائی تعصبات کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ پشتون قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ کسی پوری قوم کو چند کرداروں یا منفی واقعات کی بنیاد پر دہشت گردی سے جوڑنا ان قربانیوں کی نفی کرنے اور معاشرتی تعصب کو فروغ دینے کے مترادف ہو سکتا ہے۔ اسی لیے میں PEMRA، ڈرامے کے Producer اور اس کی نشریات کرنے والے ٹیلی وژن چینل کو قانونی نوٹس جاری کر رہا ہوں۔ اگر نوٹس موصول ہونے کے 15 دن کے اندر تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو متعلقہ فریقین کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ #LegalNotice #CaptainIsfandyarShaheed #BoycottGeoEntertaitment #BoycottGeoTV #Boycott7thSkyEntertainment