@exho.reality: ہر اختلاف کا جواب بحث نہیں ہوتا، اور ہر بحث کا مقصد سچ تک پہنچنا بھی نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ صرف اپنی بات منوانے آتے ہیں، سمجھنے نہیں۔ ان کے پاس دلائل کم اور ضد زیادہ ہوتی ہے۔ وہ سننے سے پہلے فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں کہ صرف وہی درست ہیں، اس لیے آپ کے مضبوط ترین دلائل بھی اُن کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔🥀 یاد رکھیے، ہر دروازہ دستک دینے کے قابل نہیں ہوتا، اور ہر ذہن حقیقت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ بعض اوقات خاموشی، سب سے مضبوط دلیل بن جاتی ہے، کیونکہ سمجھدار لوگ اپنی عزت بچاتے ہیں، ہر لڑائی جیتنے نہیں نکلتے۔ اصل کامیابی یہ نہیں کہ آپ ہر بحث جیت جائیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنی ذہنی سکون اور وقار کو کسی کی ضد کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں۔🕊️🤍