@aila_563: کچھ انتظار ایسے ہوتے ہیں، جن میں شام نہیں، عمر گزر جاتی ہے۔ کچھ لوگ بچھڑ کر بھی دل سے نہیں جاتے، وہ ہر دعا، ہر خاموشی اور ہر رات میں ساتھ رہتے ہیں۔ میں نے وقت کو بہت آزمایا، مگر وقت نے صرف تیرا انتظار بڑھایا۔ لوگ کہتے ہیں سب بھول جاتا ہے، شاید وہ کبھی سچی محبت نہیں کرتے۔ تیری یادیں اب بھی دل کی دیواروں پر لکھی ہیں، جنہیں کوئی موسم مٹا نہیں سکتا۔ ہر مسکراہٹ کے پیچھے ایک ادھوری کہانی ہے، اور ہر خاموشی میں تیرا نام چھپا ہے۔ کاش انتظار کا بھی کوئی اختتام ہوتا، ورنہ محبت تو زندگی بھر آزماتی رہتی ہے۔ ہم نے چاہا بھی صرف ایک ہی شخص کو، اور کھویا بھی صرف اسی کو۔ اب نہ کوئی شکوہ ہے، نہ کوئی گلہ، بس ایک دعا ہے کہ جہاں بھی ہو، خوش رہو۔ کیونکہ کچھ محبتیں ملنے کے لیے نہیں ہوتیں، صرف عمر بھر یاد رہنے کے لیے ہوتی ہیں۔ 🖤🥀 #cupcuteditvideo #cupcut_edit #cupcut #fyp #cupvidio