@ishqzadii850: تمہارے سب چاہنے والے مل کر بھی
اتنا نہیں چاہیں گے تمہیں جتنا میں اکیلی تم سے محبت
کرتی ہوں۔
یہ محبتیں، یہ عنایتیں
یہ مسرتیں تیرے نام ہیں
میرے ہم قدم! میرے ہم نشیں
یہ رفاقتیں تیرے نام ہیں
کبھی گم شدہ، کبھی روبرو
کبھی آئینہ، کبھی عکس تو
میرے ہم نوا میری خواہشیں
میری صحبتیں تیرے نام ہیں
کبھی یہ ہنسی، کبھی یہ نمی
کبھی رنجشیں، کبھی قربتیں
میری زندگی کی حسین سبھی
یہ عبارتیں تیرے نام ہیں۔