@mahar_jd: 13 جولائی 2026 کی رات تقریباً 1 بجے عامر ایس پی چوک، ملتان کینٹ میں پی ایس او پمپ کے قریب اپنی موٹر سائیکل کا پنکچر لگوا رہے تھے۔ اسی دوران تقریباً 14 سے 15 افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر ان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ہتھوڑوں، راڈوں اور رینچوں سے حملہ کر دیا۔ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں رکشے میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود بتائی جاتی ہے۔ مبینہ طور پر انہیں ایک گھر میں لے جا کر باندھ دیا گیا، جہاں ان پر انتہائی بہیمانہ تشدد کیا گیا اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا گیا۔ اگر یہ تمام الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف ایک سنگین قتل بلکہ انسانیت کے خلاف انتہائی سفاک جرم ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی سی ڈی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کی جائیں، تمام ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے، اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے تاکہ آئندہ کسی بے گناہ شہری کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو اور قانون کی بالادستی برقرار رہے۔
Allah Pak sab Dekh rha ha Allah Pak insaf Kary gaw our insha'Allah police bhi insaf Kary gi
2026-08-05 07:07:14
1
Kashif gujjar :
Allah Pak janat ma gaga da ameen
2026-08-05 05:50:11
1
Zia Kambo :
بھائی بالکل سچ ہے جو اپ نے لکھا ہے بالکل اسی طرح کیا ہے عامر بھائی کے ساتھ بہت ظلم کر کل قتل کیا ہے اعلی سے اور اعلی عدد داروں سے اپیل ہے کہ عامر بھائی کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے😭😭😭